banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 103 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(102)وَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فِیْ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَ(103)

ترجمہ: کنزالایمان تو جن کی تولیں بھاری ہوئیں وہی مراد کو پہنچے۔ اور جن کی تولیں ہلکی پڑیں وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گھاٹے میں ڈالیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو جن کے پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی کامیاب ہونے والے ہوں گے۔ اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے تو یہ وہی ہوں گے جنہوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا، (وہ) ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ: تو جن کے پلڑے بھاری ہوں  گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا معنی یہ ہے کہ جس کے عقائد درست اور اعمال نیک ہوں  گے تو اس کے اعمال کا  اللہ تعالیٰ کے نزدیک وزن ہو گا اور یہی لوگ اپنا مقصد ومطلوب کو پا کر کامیاب ہوں  گے اور جن کے عقائد غلط اور اعمال نیک نہ ہوں  گے، ان کے اعمال کا  اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی وزن نہ ہو گا اور ان سے مراد کفار ہیں ، انہوں  نے اپنی جانوں  کو نقصان میں  ڈالا اوروہ ہمیشہ دوزخ میں  رہیں  گے۔( ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۰۲-۱۰۳، ۴ / ۶۴-۶۵)

            نوٹ: اعمال کے وزن سے متعلق مزید تفصیل کے لئے سورۂ اَعراف آیت نمبر8اور 9کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔