banner image

Home ur Surah Al Muminun ayat 21 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِنُوْن

Al Muminun

HR Background

وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةًؕ-نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهَا وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ(21)وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ(22)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک تمہارے لیے چوپاؤں میں سمجھنے کا مقام ہے ہم تمہیں پلاتے ہیں اس میں سے جو اُن کے پیٹ میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں اور ان سے تمہاری خوراک ہے۔ اور ان پر اور کشتی پر سوار کیے جاتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں سمجھنے کا مقام ہے، ہم تمہیں اس میں سے پلاتے ہیں جو ان کے پیٹ میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں اور انہی سے تم کھاتے ہو۔ اور ان پر اور کشتیوں پرتمہیں سوار کیا جاتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فِی الْاَنْعَامِ: چوپایوں  میں ۔} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ نے حیوانات کے مَنافع سے اپنی قدرتِ کاملہ پر اِستدلال فرمایا ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک تمہارے لیے چوپایوں  میں  سمجھنے کا مقام ہے جس کے ذریعے تم عبرت حاصل کر سکتے ہو، ہم تمہیں  ان کے پیٹ میں  موجود دودھ پلاتے ہیں  اور وہ خوشگوار،طبیعت کے موافق لطیف غذا ہے اور تمہارے لیے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں  کہ اُن کے بال، کھال اوراُون وغیرہ سے کام لیتے ہو اور انہی میں  سے تم بعض چوپایوں  کو ذبح کرکے ان کا گوشت بھی کھالیتے ہو۔(خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۱، ۳ / ۳۲۳، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۷۵۴، ملتقطاً)

          نوٹ:اس آیت کی مزید تفصیل جاننے کے لئے سورۂ نحل آیت نمبر66 کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔

{وَ عَلَیْهَا: اور ان پر۔} یعنی خشکی میں  ان جانوروں پر اور دریاؤں  میں  کشتیوں  پرتمہیں  سوار کیا جاتا ہے۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۲ص۷۵۴)