banner image

Home ur Surah Al Mumtahanah ayat 2 Translation Tafsir

اَلْمُمْتَحِنَة

Al Mumtahanah

HR Background

اِنْ یَّثْقَفُوْكُمْ یَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَآءً وَّ یَبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ وَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ وَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَﭤ(2)

ترجمہ: کنزالایمان اگر تمہیں پائیں تو تمہارے دشمن ہوں گے اور تمہاری طرف اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں بُرائی کے ساتھ دراز کریں گے اور ان کی تمنا ہے کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اگر وہ تمہیں پالیں تو تمہارے دشمن ہوں گے اور تمہاری طرف اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں برائی کے ساتھ دراز کریں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنْ یَّثْقَفُوْكُمْ یَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَآءً: اگر وہ تمہیں  پالیں  تو تمہارے دشمن ہوں  گے۔} یعنی کفار کی عداوت کا یہ حال ہے کہ تم ان کے ساتھ کتنے ہی اس قسم کے سلوک کرو، لیکن انہیں  جب کبھی موقعہ ملے گا تو وہ تم سے اپنی دشمنی نکالنے میں  کمی نہ کریں  گے ،تمہیں  مارنے اور قتل کرنے کے لئے تمہاری طرف اپنے ہاتھ بڑھائیں  گے ،تمہیں  گالی گلوچ کرنے اور برا بھلا کہنے کے ساتھ اپنی زبانیں  دراز کریں  گے اوران کی تمنا یہ ہے کہ کسی طرح تم کافر ہوجاؤتو ایسے لوگوں  کو دوست بنانا اور اُن سے بھلائی کی اُمید رکھنا اور اُن کی عداوت سے غافل رہنا ہر گز نہیں  چاہیے۔( خازن، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۴ / ۲۵۶، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۲۳۱، ملتقطاً)