banner image

Home ur Surah Al Munafiqun ayat 10 Translation Tafsir

اَلْمُنٰفِقُوْن

Al Munafiqun

HR Background

وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَیَقُوْلَ رَبِّ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍۙ-فَاَصَّدَّقَ وَ اَكُنْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(10)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہمارے دئیے میں سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں کسی کو موت آئے پھر کہنے لگے اے میرے رب تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ دیتا اور نیکوں میں ہوتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے تمہیں جو رزق دیا اس سے اس وقت سے پہلے پہلے کچھ (ہماری راہ میں ) خرچ کرلو کہ تم میں کسی کو موت آئے تو کہنے لگے، اے میرے رب !تو نے مجھے تھوڑی سی مدت تک کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ دیتا اور صالحین میں سے ہوجاتا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ: اور ہم نے تمہیں  جو رزق دیا اس سے کچھ (ہماری راہ میں ) خرچ کرلو۔} یعنی اے ایمان والو!ہم نے تمہیں  جورزق دیااس میں  جو صدقات واجب ہیں  انہیں  ادا کرواور یہ کام موت کی علامات ظاہر ہونے اور زبان بند ہو جانے سے پہلے پہلے کر لوتاکہ ایسا نہ ہو کہ تم میں  کسی کو موت آئے تو وہ دل میں  کہنے لگے، اے میرے رب! تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کیوں  مہلت نہ دی تاکہ میں  صدقہ دیتا اور نیک لوگوں میں  سے ہوجاتا۔