banner image

Home ur Surah Al Qalam ayat 33 Translation Tafsir

اَلْقَلَم

Al Qalam

HR Background

كَذٰلِكَ الْعَذَابُؕ-وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُۘ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ(33)

ترجمہ: کنزالایمان مار ایسی ہوتی ہے اور بے شک آخرت کی مار سب سے بڑی کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان سزا ایسی ہی ہوتی ہے اور بیشک آخرت کی سزا سب سے بڑی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر لوگ جانتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَذٰلِكَ الْعَذَابُ: سزا ایسی ہی ہوتی ہے۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے کفارِ مکہ کو اپنے عذاب سے ڈراتے ہوئے فرمایا کہ  اے کفارِ مکہ ! جس طرح ہم نے باغ والوں  کے ساتھ کیا اسی طرح جو ہماری حدوں  سے تجاوُز کرے اور ہمارے حکم کی مخالفت کرے اس کے لئے بھی ہماری سزا ایسی ہی ہوتی ہے ،لہٰذا ہوش میں  آؤ اور اپنا انجام خود سوچ لو کہ یہ تو دنیا کی سزا ہے اور بیشک آخرت کی سزا سب سے بڑی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر لوگ آخرت کے عذاب کو جانتے اور اس سے بچنے کے لئے اللّٰہ تعالیٰ اور ا س کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فرمانبرداری کرتے ۔