banner image

Home ur Surah Al Qalam ayat 39 Translation Tafsir

اَلْقَلَم

Al Qalam

HR Background

اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ-اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ(39)

ترجمہ: کنزالایمان یا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں ہیں کہ ضرور تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم فیصلہ کرو گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ: یا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں  ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ اے کافرو!کیا ہم تمہارے بارے میں  ایسی قسمیں  فرما چکے ہیں  جو قیامت تک ہم پر لاز م ہیں  اور ہم ان قسموں  سے اس دن نکلیں  گے جس دن ہم تمہارے لئے یہ حکم کر دیں  کہ آج تمہیں  وہ سب کچھ ملے گا جو تم اپنے لئے اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک خیر و کرامت کا دعویٰ کرتے ہو؟( مدارک، القلم، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۱۲۷۰، خازن، ن، تحت الآیۃ: ۳۹، ۴ / ۲۹۸، ملتقطاً)