banner image

Home ur Surah Al Qalam ayat 7 Translation Tafsir

اَلْقَلَم

Al Qalam

HR Background

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ۪-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ(7)

ترجمہ: کنزالایمان بے شک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ ہدایت والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ: بیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا۔} یعنی اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آ پ کا رب عَزَّوَجَلَّ ان لوگوں  کو خوب جانتا ہے جو حقیقت میں  مجنون ہیں  اور یہ وہ لوگ ہیں  جو میرے راستے سے بہک گئے کیونکہ انہوں  نے اپنی عقلوں  سے فائدہ نہیں  اٹھایا اور جو کچھ رسول لے کر آئے ان میں  اپنی عقلوں  کو استعمال نہیں  کیا، اور آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ان لوگوں  کو بھی خوب جانتا ہے جو در حقیقت عقلمند ہیں  اور یہ وہ لوگ ہیں  جو میرے راستے پر ہیں ۔( مدارک، القلم، تحت الآیۃ: ۷، ص۱۲۶۷، البحر المحیط، القلم، تحت الآیۃ: ۷، ۸ / ۳۰۳، ملتقطاً)