Home ≫ ur ≫ Surah Al Qamar ≫ ayat 12 ≫ Translation ≫ Tafsir
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ(11)وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ(12)
تفسیر: صراط الجنان
{ فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ: تو ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے
کھول دئیے۔} جب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دعا مانگی تو اللہتعالیٰ نے ان کی قوم پر
عذاب بھیج دیا ،اسی عذاب کا ذکر کرتے ہوئے اس آیت اور اس کے بعد والی آیت
میں ارشاد فرمایا کہ ہم نے زور کے بہتے پانی سے آسمان کے دروازے کھول
دئیے اور وہ پانی چالیس دن تک نہ تھما اور زمین سے اس قدر پانی نکالاکہ زمین چشموں
کی طرح ہوگئی اور آسمان سے برسنے والے اور زمین سے ابلنے والے
دونوں پانی اس مقدار پر مل گئے جو ان کیلئے مقدّر تھی اور لوحِ محفوظ
میں لکھی ہوئی تھی کہ طوفان اس حد تک پہنچے گا۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱۱-۱۲، ۴ / ۲۰۳، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۱۱-۱۲، ص۱۱۸۶، ملتقطاً)