banner image

Home ur Surah Al Qariah ayat 5 Translation Tafsir

اَلْقَارِعَة

Al Qariah

HR Background

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِﭤ(5)

ترجمہ: کنزالایمان اور پہاڑ ہوں گے جیسے دُھنکی اون ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور پہاڑ رنگ برنگی دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ: اور پہاڑ رنگ برنگی دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں  گے۔} یعنی دل دہلا دینے والی قیامت کی ہَولْناکی اور دہشت سے بلند و بالا اور مضبوط ترین پہاڑوں  کا یہ حال ہو گا کہ وہ ریزہ ریزہ ہو کر ہوا میں  اس طرح اڑتے پھریں  گے جس طرح رنگ برنگی اُون کے ریزے دُھنتے وقت ہوا میں  اڑتے ہیں  تو ا س وقت کمزور انسان کا حال کیا ہو گا!( خازن، القارعۃ، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۴۰۳، روح البیان، القارعۃ، تحت الآیۃ: ۵، ۱۰ / ۵۰۰، ملتقطاً)