banner image

Home ur Surah Al Qasas ayat 70 Translation Tafsir

اَلْقَصَص

Al Qasas

HR Background

وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰى وَ الْاٰخِرَةِ٘-وَ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(70)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہی ہے الله کہ کوئی خدا نہیں اس کے سوا اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہی الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ دنیا اور آخرت میں اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: اور وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  ۔ دنیا اور آخرت میں  اسی کیلئے تمام تعریفیں  ہیں  کہ اس کے اولیاء د نیا میں  بھی اس کی حمد کرتے ہیں  اور آخرت میں  بھی اس کی حمد سے لذت اٹھائیں  گے اور ہر چیز میں  اسی کا حکم ،فیصلہ اور قضاء نافذ و جاری ہے اور اے لوگو! قیامت کے دن اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمہیں  تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔( خازن، القصص،تحت الآیۃ:۷۰، ۳ / ۴۳۹، جلالین، القصص،تحت الآیۃ: ۷۰، ص۳۳۳، تفسیر سمرقندی، القصص، تحت الآیۃ: ۷۰، ۲ / ۵۲۴، ملتقطاً)