banner image

Home ur Surah Al Qasas ayat 74 Translation Tafsir

اَلْقَصَص

Al Qasas

HR Background

وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ(74)

ترجمہ: کنزالایمان اور جس دن انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جو تم بکتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یاد کروجس دن ( الله) انہیں ندا کرے گا تو فرمائے گا: کہاں ہیں میرے وہ شریک جنہیں تم (میرا شریک) سمجھتے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ: اور یاد کروجس دن انہیں  ندا کرے گا۔} یہاں  سے مشرکین کا اُخروی حال بیان کیا جا رہا ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ و ہ دن یاد کریں  جس دن اللہ تعالیٰ ان مشرکوں  کو ندا کرے گا تو فرمائے گا:اے مشرکو!جنہیں  تم دنیا میں  میرا شریک سمجھتے تھے وہ کہاں  ہیں ؟تاکہ آج کے دن وہ تمہیں  نجات دیں  اور عذاب سے تمہیں  چھٹکارا دلائیں ۔یہ ندا سن کر کفار کے غم میں  اورا ضافہ ہو جائے گا۔( تفسیرکبیر، القصص، تحت الآیۃ: ۷۴، ۹ / ۱۳، تفسیرطبری، القصص، تحت الآیۃ: ۷۴، ۱۰ / ۹۸، ملتقطاً)