banner image

Home ur Surah Al Qasas ayat 87 Translation Tafsir

اَلْقَصَص

Al Qasas

HR Background

وَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْكَ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ(87)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہرگز وہ تمہیں الله کی آیتوں سے نہ روکیں بعد اس کے کہ وہ تمہاری طرف اتاری گئیں اور اپنے رب کی طرف بلاؤ اور ہرگز شرک والوں میں نہ ہونا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہرگز وہ تمہیں الله کی آیتوں سے نہ روکیں اس کے بعد کہ وہ تمہاری طرف نازل کی جاچکی ہیں اور اپنے رب کی طرف بلاؤ اور ہرگز شرک والوں میں سے نہ ہونا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ: اور ہرگز وہ تمہیں اللہ کی آیتوں  سے نہ روکیں ۔} ارشاد فرمایاکہ جب اللہ تعالیٰ کی آیتیں  تمہاری طرف نازل ہو چکی ہیں  تو اس کے بعد ہر گزتم قرآن مجید کے معاملے میں  کفار کی گمراہ کُن باتوں  کی طرف توجہ نہ کرنا اور انہیں  ٹھکرا دینا اور تم مخلوق کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیَّت پر ایمان لانے اور اس کی عبادت کرنے کی دعوت دو اور ہرگز شرک کرنے والوں  کی مدد اور موافقت کر کے ان میں  سے نہ ہونا۔حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ یہ خطاب ظاہر میں  نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ہے اوراس سے مراد مومنین ہیں ۔( جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۸۷، ص۳۳۴، خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۸۷، ۳ / ۴۴۴، ملتقطاً)