banner image

Home ur Surah Al Qiyamah ayat 12 Translation Tafsir

اَلْقِيَامَة

Al Qiyamah

HR Background

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّﭤ(12)

ترجمہ: کنزالایمان اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّ: اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔} یعنی جس دن یہ کام ہوں  گے جن کا اوپر ذکر ہوا اس دن تمام مخلوق اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  حاضر ہوگی اور ان کے اعمال کا حساب کیا جائے گا اور انہیں  جزا دی جائے گی،اللّٰہ تعالیٰ جسے چاہے گااسے اپنی رحمت سے جنت میں  داخل کرے گا اورجسے چاہے گااسے اپنے عدل سے جہنم میں  ڈالے گا۔( جلالین مع جمل، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ۸ / ۱۷۵، خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ۴ / ۳۳۴، ملتقطاً)