banner image

Home ur Surah Al Qiyamah ayat 21 Translation Tafsir

اَلْقِيَامَة

Al Qiyamah

HR Background

كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ(20)وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ(21)

ترجمہ: کنزالایمان کوئی نہیں بلکہ اے کافروتم پاؤں تلے کی دوست رکھتے ہو۔ اور آخرت کو چھوڑے بیٹھے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان خبردار! بلکہ (اے کافرو!) تم جلد جانے والی کوپسند کرتے ہو۔ اور آخرت کو چھوڑتے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَلَّا: خبردار!} اس آیت ا ور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے والے کافروں  سے فرمایا کہ اصل بات وہ نہیں  جو تم گمان کرتے ہو بلکہ تم ایسے لوگ ہو جوجلد جانے والی دنیا اور اس کی زندگی کوپسند کرتے ہو اور تم پر دُنْیَوی خواہشات کی محبت غالب آ چکی ہے حتّٰی کہ تم آخرت کے گھر اور اس کی نعمتوں  کو چھوڑرہے ہو، یہی وجہ ہے کہ تم انہیں  پانے کے لئے عمل نہیں  کرتے بلکہ ان کا انکار کرتے ہو۔( البحر المحیط، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۱، ۸ / ۳۸۰، تفسیر قرطبی، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۱، ۱۰ / ۷۹، الجزء التاسع عشر، ملتقطاً)