banner image

Home ur Surah Al Qiyamah ayat 29 Translation Tafsir

اَلْقِيَامَة

Al Qiyamah

HR Background

وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ(29)

ترجمہ: کنزالایمان اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ: اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ موت کی سختی اور کَرْب سے انسان کے پاؤں  ایک دوسرے سے لپٹ جائیں  گے ۔دوسرا معنی یہ ہے کہ دونوں  پاؤں کفن میں لپیٹ دئیے جائیں  گے ۔تیسرا معنی یہ ہے کہ ایک سختی کے ساتھ دوسری سختی جمع ہو جائے گی ،یعنی ایک تودنیا سے جدائی کی سختی ہو گی اور اس کے ساتھ موت کی سختی بھی ہوگی یا ایک تو موت کی سختی ہو گی اور اس کے ساتھ آخرت کی سختیاں  بھی مل جائیں  گی۔( تفسیرقرطبی،القیامۃ،تحت الآیۃ:۲۹،۱۰ / ۸۳،الجزء التاسع عشر،خازن،القیامۃ،تحت الآیۃ:۲۹،۴ / ۳۳۶-۳۳۷،ملتقطاً)