banner image

Home ur Surah Al Qiyamah ayat 40 Translation Tafsir

اَلْقِيَامَة

Al Qiyamah

HR Background

اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى(40)

ترجمہ: کنزالایمان کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مُردے نہ جِلا سکے گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا جس نے یہ سب کچھ کیا وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ: کیا وہ قادر نہیں  ہے؟} حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مَروی ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب اس آیت ِکریمہ کی تلاوت فرماتے تو کہتے ’’سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ بَلٰی‘‘ یعنی اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ، تو (ہر نقص و عیب سے) پاک ہے ،کیوں  نہیں  (تو مُردوں  کو زندہ کرنے پر ضرور قادر ہے)۔( مصنف عبد الرزاق، کتاب الصلاۃ، باب الرجل یدعو ویسمّی فی دعائہ، ۲ / ۲۹۹، الحدیث: ۴۰۶۴)