banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 15 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ(15)مُّتَّكِـٕیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ(16)

ترجمہ: کنزالایمان جڑاؤ تختوں پر ہوں گے ۔ ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (جواہرات سے)جَڑے ہوئے تختوں پر ہوں گے۔ ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ: جڑے ہوئے تختوں پر ہوں گے۔} یہا ں سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کے مُقَرّب بندوں کا مزید حال بیان کیا جا رہا ہے کہ وہ جنت میں ایسے تختوں پر ہوں گے جن میں لعل،یاقوت اورموتی وغیرہ جواہرات جَڑے ہوں گے اوروہ ان تختوں پر عیش و نَشاط کے ساتھ تکیہ لگائے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے موجود ہوں گے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر مَسرُور اور دل شاد ہوں گے۔ (ابو سعود، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۱۵-۱۶، ۵ / ۶۷۲، ملتقطاً)