banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 27 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ﳔ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِﭤ(27)

ترجمہ: کنزالایمان اور د ہنی طرف والے کیسے د ہنی طرف والے ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور دائیں جانب والے کیا دائیں جانب والے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ: اور دائیں  جانب والے۔} اس سے پہلی آیات میں  آگے بڑھ جانے والے، بارگاہِ الہٰی کے مُقَرّب بندوں  کی جزااور ان کا حال بیان کیاگیا ،اب یہاں  سے اہلِ جنت کے دوسرے گروہ یعنی دائیں  جانب والے اَصحاب کا ذکر فرمایا جا رہا ہے کہ وہ لوگ جو دائیں  جانب والے ہیں  ان کی عجیب شان ہے (کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  معزز و مُکرّم ہیں ) اور ان کی اچھی صفات اورخوبیوں  کی وجہ سے ان کے لئے جو کچھ تیار کیا گیا ہے اسے تم نہیں  جان سکتے۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۷، ۴ / ۲۱۸، روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۲۷، ۹ / ۳۲۴، ملتقطاً)