banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 3 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ(3)

ترجمہ: کنزالایمان کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کسی کو نیچاکرنے والی،کسی کو بلندی دینے والی ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ خَافِضَةٌ: کسی کو نیچاکرنے والی۔} اس آیت میں  قیامت کا ایک وصف بیان کیا گیا کہ یہ کسی قوم کو اس کے اعمال کی وجہ سے جہنم میں  گرا کر اسے نیچاکرنے والی ہے اور کسی قوم کو ا س کے اعمال کی بنا پر جنت میں  داخل کر کے اسے بلندی دینے والی ہے۔( تفسیر سمرقندی، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۳ / ۳۱۳)

             حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ اس آیت کی تفسیر میں  فرماتے ہیں ’’قیامت اللہ تعالیٰ کے دشمنوں  کو جہنم میں  گرا کر ذلیل کرے گی اور اللہ تعالیٰ کے اولیاء کو جنت میں  داخل کر کے ان کے مرتبے بلند کرے گی۔( تفسیر ابن ابی حاتم، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۱۰ / ۳۳۲۹)

            اور حضرت عبد اللہ بن عباس  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا اس آیت کی تفسیر میں  فرماتے ہیں  کہ جو لوگ دنیا میں  اُونچے بنتے تھے قیامت انہیں  پَست اور ذلیل کرے گی اور جولوگ دنیا میں کمزور تھے(اور عاجزی و اِنکساری کیا کرتے تھے) ان کے مرتبے بلند کرے گی۔ (خازن،الواقعۃ،تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۲۵۹)