banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 63 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَﭤ(63)ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ(64)

ترجمہ: کنزالایمان تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو۔ کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو بھلا بتاؤ تو کہ تم جو بوتے ہو۔ کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم ہی بنانے والے ہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَ: تو بھلا بتاؤ تو کہ تم جو بوتے ہو۔ } یہاں  سے اللہ تعالیٰ نے حشر و نشر پر اپنی قدرت کی ایک اور دلیل بیان فرمائی ہے، چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! تم ا س کھیتی میں  غورکیوں  نہیں  کرتے جسے تم زمین میں  کاشت کرتے ہو،کیا تم اس کی نَشو ونُما کرکے کھیتی بناتے ہو یا ہم ہی اسے کھیتی بنانے والے ہیں  اور اس بات میں  کوئی شک ہی نہیں  کہ اگرچہ زمین میں  بیج ڈالنا تم لوگوں  کا کام ہے لیکن اس بیج سے بالیں  بنانا اور اس میں  دانے پیدا کرنا اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے اور کسی کا نہیں  ہے، تو جب اللہ تعالیٰ بیج سے فصل پیدا کرنے پر قادر ہے تو وہ تمہاری موت کے بعد تمہیں  دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔( تفسیر سمر قندی، الواقعۃ، تحت الآیۃ:۶۳-۶۴،۳ / ۳۱۸، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۳-۶۴، ۴ / ۲۲۱، روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۳-۶۴، ۹ / ۳۳۲، ملتقطاً)