banner image

Home ur Surah Al Waqiah ayat 89 Translation Tafsir

اَلْوَاقِعَة

Al Waqiah

HR Background

فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ(88)فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ ﳔ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ(89)

ترجمہ: کنزالایمان پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے ۔ تو راحت ہے اور پھول اور چین کے باغ ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔ تو راحت اور خوشبودارپھول اور نعمتوں کی جنت ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{    فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ: پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں  میں  سے ہے۔} یہاں  سے موت کے وقت مخلوق کے طبقات کے احوال اور ان کے درجات بیان فرمائے جا رہے ہیں ،چنانچہ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا آگے بڑھ جانے والے اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں  میں  سے ہے تو ا س کے لئے (موت کے وقت) راحت ، خوشبودارپھول اور آخرت میں  نعمتوں کی جنت ہے۔

             حضرت ابوالعالیہ رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  کہ مُقَرَّبین سے جو کوئی دنیا سے جدا ہوتا ہے تواس کے پاس جنت کے پھولو ں  کی ڈالی لائی جاتی ہے،وہ جب اس کی خوشبو لیتا ہے تو اس وقت ا س کی روح قبض ہوتی ہے۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ:۸۸ -۸۹، ۴ / ۲۲۵)