banner image

Home ur Surah An Naba ayat 17 Translation Tafsir

اَلنَّبَا

An Naba

HR Background

اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا(17)یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا(18)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک فیصلے کا دن ٹھہرا ہوا وقت ہے۔ جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم چلے آؤ گے فوجوں کی فوجیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔ جس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو تم فوج در فوج چلے آؤ گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًا: بیشک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔} یعنی بیشک وہ دن جس میں  اللّٰہ تعالیٰ مخلوق کافیصلہ فرمائے گا وہ ا س کے علم میں  ثواب اور عذاب کے لئے ایک مقرر کیا ہوا وقت ہے۔( جلالین مع صاوی، النّبأ، تحت الآیۃ: ۱۷، ۶ / ۲۳۰۰)

{یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ: جس دن صور میں  پھونک ماری جائے گی۔} ارشاد فرمایا کہ فیصلے کا دن وہ ہو گا جس دن صور میں  دوسری بار پھونک ماری جائے گی تو تم اپنی قبروں  سے حساب کیلئے حساب کی جگہ کی طرف فوج در فوج چلے آؤ گے۔( روح البیان، النّبأ، تحت الآیۃ: ۱۸، ۱۰ / ۲۹۹، ملخصاً)

            اس حالت کو بیان کرتے ہوئے ایک ا ور مقام پر ارشاد فرمایا:

’’وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ‘‘(یس:۵۱)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور صور میں  پھونک ماری جائے گی تواسی وقت وہ قبروں  سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلے جائیں  گے۔

            اور ارشاد فرمایا:  ’’وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًا‘‘(کہف:۹۹)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور صور میں پھونک ماری جائے گی تو ہم سب کو جمع کر لائیں  گے۔