banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 104 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِۙ-لَا یَهْدِیْهِمُ اللّٰهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(104)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک وہ جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انھیں راہ نہیں دیتا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں راہ نہیں دکھاتا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ:بیشک جو اللّٰہ کی آیتوں  پر ایمان نہیں  لاتے ۔} یعنی بیشک وہ لوگ جو اللّٰہ تعالیٰ کی حجتوں  اور دلائل پر ایمان نہیں  لاتے تاکہ (ان پر ایمان لا کر )وہ اس کی تصدیق کرتے جس پر یہ حجتیں  دلالت کرتی ہیں ، تو اللّٰہ تعالیٰ دنیا میں  انہیں  حق بات قبول کرنے کی توفیق اورسیدھے راستے کی ہدایت نہیں  دیتا، جب قیامت کے دن یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   کی  بارگاہ میں  حاضر ہوں  گے اس وقت ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔( تفسیر طبری، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۴، ۷ / ۶۵۰، ملخصاً)