banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 113 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ(113)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک ان کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تشریف لایا تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں عذاب نے پکڑا اور وہ بے انصاف تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ان کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تشریف لایا تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں عذاب نے پکڑلیا اور وہ زیادتی کرنے والے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ:اور بیشک ان کے پاس انہیں  میں  سے ایک رسول تشریف لایا۔} یعنی اہلِ مکہ کے پاس انہیں  کی جنس سے ایک عظیم رسول یعنی انبیاء کے سردارمحمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے ، اہلِ مکہ نے انہیں  جھٹلایا تو اللّٰہ تعالیٰ نے اہلِ مکہ کو بھوک اور خوف کے عذاب میں  مبتلا کر دیا اور ان کا حال یہ تھا کہ وہ کفر کرنے والے تھے۔( جلالین مع صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۱۱۳، ۳ / ۱۰۹۸)