banner image

Home ur Surah An Nahl ayat 19 Translation Tafsir

اَلنَّحْل

An Nahl

HR Background

وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ(19)

ترجمہ: کنزالایمان اور اللہ جانتا ہے جو چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ:اور اللّٰہ جانتا ہے۔} یعنی تم اپنے عقائد و اعمال میں  سے جو چھپاتے اور ظاہر کرتے ہووہ سب اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے۔(صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۱۹، ۳ / ۱۰۶۰-۱۰۶۱)

چھپ کر گناہ کرنے والوں  کو نصیحت :

            اس آیت میں  بیان ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے تمام ظاہری و باطنی اعمال جانتا ہے، اس میں  ہر اس شخص کے لئے بڑی عبرت و نصیحت ہے جو لوگوں  سے چھپ کر برے اعمال کرتا ہے اور اپنا برا عمل لوگوں  پر ظاہر ہونے سے ڈرتا ہے جبکہ وہ اس رب تعالیٰ سے نہیں  ڈرتا جو ان کی تنہائیوں  اور خَلْوَتوں  کے اَعمال بھی جانتا ہے ۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:

چھپ کے لوگوں  سے کئے جس کے گناہ

 وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے

کام زنداں  کے کئے اور ہمیں

شوقِ گلزار ہے کیا ہونا ہے