banner image

Home ur Surah An Najm ayat 44 Translation Tafsir

اَلنَّجْم

An Najm

HR Background

وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَا(44)

ترجمہ: کنزالایمان اور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَا: اور یہ کہ وہی ہے جس نے موت اور زندگی دی۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی دنیا میں  موت دی اوروہی آخرت میں  زندگی عطا فرمائے گا۔دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی باپ دادا کو موت دی اوران کی اولاد کو زندگی بخشی۔تیسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کافروں  کوکفر کی موت سے ہلاک کیا اور ایمانداروں  کو ایمانی زندگی بخشی۔( مدارک، النجم، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۱۱۸۳)