banner image

Home ur Surah An Naml ayat 50 Translation Tafsir

اَلنَّمْل

An Naml

HR Background

وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(50)

ترجمہ: کنزالایمان او رانہوں نے اپنا سا مکر کیا اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان او رانہوں نے سازش کی اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَكَرُوْا: او رانہوں  نے سازش کی۔} یعنی ان لوگوں  نے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے گھر والوں  پر شب خون مارنے کی سازش تیار کی اور ہم نے ان کی سازش کی سزا یہ دی کہ ان کے عذاب میں  جلدی فرمائی اور وہ ہماری خفیہ تدبیر سے غافل رہے۔ (خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳ / ۴۱۵)اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالٰی اپنے خاص بندوں  کا حافظ وناصر ہے اور انہیں  لوگوں  کے خفیہ شر سے بچا تا ہے۔