banner image

Home ur Surah An Naml ayat 70 Translation Tafsir

اَلنَّمْل

An Naml

HR Background

وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ(70)

ترجمہ: کنزالایمان اور تم ان پر غم نہ کھاؤ اور ان کے مکر سے دل تنگ نہ ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور (اے حبیب!) تم ان پر غم نہ کرواور ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ: اور تم ان پر غم نہ کرو۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کافروں  کے اِعراض کرنے، آپ کو جھٹلانے اور اسلام سے محروم رہنے کے سبب ان پر غم نہ کھائیں  (کیونکہ ان کے برے اختیار کی وجہ سے ان کی قسمت میں  ہی کفر کرنالکھا ہے) اور آپ ان کی سازشوں  سے دل تنگ نہ ہوں  کیونکہ  اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمانے والا اور آپ کا مددگار ہے۔( جلالین ، النمل، تحت الآیۃ: ۷۰، ص۳۲۳، خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۷۰، ۳ / ۴۱۸، ملتقطاً)