banner image

Home ur Surah An Naml ayat 85 Translation Tafsir

اَلنَّمْل

An Naml

HR Background

وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ(85)

ترجمہ: کنزالایمان اور بات پڑچکی ان پر ان کے ظلم کے سبب تو وہ اب کچھ نہیں بولتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان پر ان کے ظلم کے سبب بات واقع ہوچکی تو وہ اب کچھ نہیں بولتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ: اور ان پر بات واقع ہوچکی۔} یعنی ان کے شرک کے سبب ان پر عذاب ثابت ہو چکا تو وہ اب کچھ نہیں  بولتے کیونکہ اُن کے لئے کوئی حجت اور کوئی گفتگو باقی نہیں  ہے۔ اس آیت کا ایک معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعا لیٰ کی آیتوں  کو جھٹلانے کی وجہ سے اُن پر عذاب اس طرح چھا جائے گا کہ وہ بول نہ سکیں  گے۔( جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۸۵، ص۳۲۴، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۸۵، ص۸۵۷، ملتقطاً)

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ قیامت کے دن کفار پر ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ بول نہ سکیں  گے۔