Home ≫ ur ≫ Surah An Nas ≫ Translation
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ(1)
تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب۔
تم کہو: میں تمام لوگوں کے رب کی پناہ لیتا ہوں ۔
مَلِكِ النَّاسِ(2)
سب لوگوں کا بادشاہ۔
تمام لوگوں کا بادشاہ ۔
اِلٰهِ النَّاسِ(3)
سب لوگوں کا خدا۔
تمام لوگوں کا معبود ۔
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ﳔ الْخَنَّاسِ(4)
اس کے شر سے جو دل میں برے خطرے ڈالے اور دبک رہے ۔
باربار وسوسے ڈالنے والے، چھپ جانے والے کے شر سے(پناہ لیتا ہوں )۔
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ(5)
وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں ۔
وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔
مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ(6)
جن اور آدمی۔
جنوں اورانسانوں میں سے۔