banner image

Home ur Surah An Noor ayat 44 Translation Tafsir

اَلنُّوْر

An Noor

HR Background

یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ(44)

ترجمہ: کنزالایمان اللہ بدلی کرتا ہے رات اور دن کی بیشک اس میں سمجھنے کا مقام ہے نگاہ والوں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اللہ رات اور دن کو تبدیل فرماتا ہے، بیشک اس میں آنکھ والوں کیلئے سمجھنے کا مقام ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یُقَلِّبُ اللّٰهُ:  اللہ تبدیل فرماتا ہے۔} یعنی  اللہ تعالیٰ رات اور دن کوتبدیل فرماتا ہے اس طرح کہ رات کے بعد دن لاتا اور دن کے بعد رات لاتا ہے۔ بیشک بادلوں  کو چلانے،ان سے بارش نکلنے،آسمانوں  سے اولے برسانے، بادلوں  سے بجلی ظاہر کرنے اور دن رات کو تبدیل کرنے میں  غوروفکر کرنے والوں  کے لئے  اللہ تعالیٰ کے وجود، اس کی قدرت اور وحدانیت پر واضح دلائل موجود ہیں۔(مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۷۸۵، ملخصاً)