banner image

Home ur Surah Ar Rahman ayat 18 Translation Tafsir

اَلرَّحْمٰن

Ar Rahman

HR Background

رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِ(17)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(18)

ترجمہ: کنزالایمان دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب۔ تو تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ دونوں مشرقوں کا رب ہے اور دونوں مغربوں کا رب ہے۔ تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ: وہ دونوں  مَشرقوں  کا رب ہے۔} اس آیت میں  دونوں  مشرق اور دونوں  مغرب سے گرمیوں  اور سردیوں  کے موسم میں  سورج طلوع اور غروب ہونے کے دونوں  مقام مراد ہیں  ۔( خازن، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۱۷، ۴ / ۲۱۰)

{فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: تو تم دونوں  اپنے رب کی کونسی نعمتوں  کوجھٹلاؤ گے؟} یعنی سردی اور گرمی کے دونوں  مشرقوں  اور مغربوں  میں  جو بے شمار فوائد ہیں  جیسے ہوا کا مُعتدل ہونا،مختلف موسموں  جیسے سردی گرمی بہار اور خزاں  کا آنا اور ہر موسم کی مناسبت سے مختلف چیزوں  کا پیدا ہونا وغیرہ ،توان میں  سے تم دونوں  اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کونسی نعمتوں  کو جھٹلاؤ گے؟( بیضاوی، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۱۸، ۵ / ۲۷۵)