Home ≫ ur ≫ Surah Ar Rahman ≫ ayat 74 ≫ Translation ≫ Tafsir
لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ(74)فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(75)
تفسیر: صراط الجنان
{لَمْ یَطْمِثْهُنَّ
اِنْسٌ قَبْلَهُمْ:
ان کے شوہروں سے پہلے انہیں نہ کسی آدمی نے چھوا۔} یعنی
جیسے اُن دوجنتوں کی حوریں اپنے جنتی
شوہروں کے علاوہ جن و اِنس کے چھونے سے محفوظ تھیں ایسے ہی
اِن دونوں جنتوں کی حوریں بھی محفوظ
ہیں ،لہٰذاآیت میں تکرار نہیں ۔
{فَبِاَیِّ اٰلَآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو
جھٹلاؤ گے؟} یعنی اے جن اور انسان کے گروہ! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے جنت میں وہ
نعمتیں تیار کیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا،
نہ کسی کان نے سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر ان کا خیال گزرا توتم
دونوں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی ان
نعمتوں کو جھٹلاؤگے یا ان کے علاوہ
دوسری نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔( جمل، الرحمٰن، تحت
الآیۃ: ۷۵، ۷ / ۳۸۲)