banner image

Home ur Surah Ar Rum ayat 43 Translation Tafsir

اَلرُّوْم

Ar Rum

HR Background

فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ الْقَیِّمِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ یَوْمَىٕذٍ یَّصَّدَّعُوْنَ(43)

ترجمہ: کنزالایمان تو اپنا منہ سیدھا کر عبادت کے لئے قبل اس کے کہ وہ دن آئے جسے الله کی طرف سے ٹلنا نہیں اس دن الگ پھٹ جائیں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اس دن کے آنے سے پہلے اپنا منہ دینِ مستقیم کیلئے سیدھا کرلو جس دن کو الله کی طرف سے ٹلنا نہیں ہے۔اس دن لوگ الگ الگ ہوجائیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّیْنِ الْقَیِّمِ: تو اپنا منہ دین ِمستقیم کیلئے سیدھا کرلو۔} اس آیت میں  خطاب نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ہے اور مراد آپ اور آپ کی امت ہے اور معنی یہ ہیں  کہ قیامت کا دن آنے سے پہلے پہلے دینِ اسلام پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہیں ، دینِ اسلام کو پھیلانے میں  مشغول رہیں  اور کافروں  کے ایمان نہ لانے پر غمزدہ نہ ہوں  اورقیامت کا دن ایسا ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ٹلنا نہیں  ہے اوراس دن حساب کے بعد لوگ الگ الگ ہو جائیں  گے کہ جنتی جنت کی طرف اور دوزخی دوزخ کی طرف چلے جائیں  گے۔( مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۴۳، ص۹۱۰، جلالین مع صاوی، الروم، تحت الآیۃ: ۴۳، ۴ / ۱۵۸۵-۱۵۸۶، ملتقطاً)