banner image

Home ur Surah As Saff ayat 13 Translation Tafsir

اَلصَّفّ

Surah As Saff

HR Background

وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَاؕ-نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌؕ-وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ(13)

ترجمہ: کنزالایمان اور ایک نعمت تمہیں اور دے گا جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح اور اے محبوب مسلمانوں کو خوشی سنادو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ایک دوسری (نعمت تمہیں دے گا) جسے تم پسند کرتے ہو (وہ)اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح (ہے) اور (اے حبیب!) مسلمانوں کو خوشخبری سنادو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَا: اور ایک دوسری (نعمت تمہیں  دے گا)جسے تم پسند کرتے ہو۔}یعنی اے ایمان والو!اُخروی نعمتوں  مغفرت اور ثواب کے علاوہ اللّٰہ تعالیٰ دنیا میں  ہی ایک اور نعمت تمہیں  دے گا جسے تم پسند کرتے ہو اوروہ نعمت اللّٰہ تعالیٰ کی مدد اور جلد آنے والی فتح ہے اور اے محبوب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مسلمانوں  کو دنیا میں  فتح کی اور آخرت میں  جنت کی خوشخبری سنادیں ۔( خازن، الصف، تحت الآیۃ: ۱۳، ۴ / ۲۶۳، مدارک، الصف، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۱۲۳۷، ملتقطاً)

            نوٹ:اس آیت میں  فتح سے یافتح ِمکہ مراد ہے یا ا س سے فارس اور روم کے شہروں  کی فتح مراد ہے ۔دوسرے قول کے مطابق اس آیت میں  حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی خلافتوں  کی طرف اشارہ ہے کیونکہ انہی کے دور میں  فارس اور رُوم کے شہر فتح ہوئے،اس سے معلوم ہوا کہ ان کی خلافتیں  بر حق ہیں  اور ان کی فتوحات اللّٰہ تعالیٰ کو بہت پیاری ہیں  جن کی یہا ں  بشارت دی جا رہی ہے ۔