Home ≫ ur ≫ Surah As Saff ≫ ayat 8 ≫ Translation ≫ Tafsir
یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِــٴُـوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ(8)
تفسیر: صراط الجنان
{یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِــٴُـوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ: وہ چاہتے ہیں کہ اللّٰہ کا نور اپنے مونہوں سے بجھادیں ۔} یعنی ان کا ارادہ یہ ہے کہ قرآنِ پاک کو جادو بتا کر اسلام کو باطل کر دیں ( لیکن یہ اپنے ارادے میں کبھی کامیاب نہ ہوں گے کیونکہ) اللّٰہ تعالیٰ دین ِاسلام کو ہر صورت میں غالب فرمائے گا اگرچہ کافروں کو یہ بات ناپسند ہو۔( خازن، الصف، تحت الآیۃ: ۸، ۴ / ۲۶۳)
اس سے معلوم ہوا کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دین اور آپ کا نام چمکتا رہے گا خواہ دشمن کتنی ہی دشمنی کر لیں ۔آج بھی اس کا نظارہ ہو رہا ہے۔