banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 119 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَ(119)سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(120)

ترجمہ: کنزالایمان اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔ سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔ موسیٰ اور ہارون پرسلام ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَ: اور پچھلوں  میں  ان کی تعریف باقی رکھی۔} ایک احسان یہ فرمایا کہ بعد میں  آنے والوں  میں  ان کے اچھے ذکر کو باقی رکھا۔ یہاں  بعد میں  آنے والوں  سے مراد حضور سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت ہے اور اچھے ذکر سے ان کی تعریف و توصیف اور ثناءِ جمیل مراد ہے۔( تفسیرکبیر، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۱۹، ۹ / ۳۵۲)

{سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ: موسیٰ اور ہارون پرسلام ہو۔} ا س آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ قیامت تک مخلوق ان دونوں  بزرگوں  پر سلام بھیجتی رہے گی اور ان کا ذکرِ خیر کرتی رہے گی۔( روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۲۰، ۷ / ۴۸۰)دوسرا معنی یہ ہے کہ خالق کی طرف سے وہ دونوں  ہمیشہ امن و سلامتی میں  رہیں  گے۔