banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 44 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ(41)فَوَاكِهُۚ-وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَ(42)فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(43)عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ(44)

ترجمہ: کنزالایمان ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہے۔ میوے اور ان کی عزت ہوگی۔ چین کے باغوں میں۔ تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ان کے لیے وہ روزی ہے جو معلوم ہے۔ پھل میوے ہیں اور وہ معزز ہوں گے۔ چین کے باغوں میں ۔ تختوں پر آمنے سامنے ہوں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ: ان کے لیے روزی ہے۔} اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت قبول کرنے سے انکار کرنے اور رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت کے انکار پر قائم رہنے والوں  کا حال بیان کرنے کے بعد یہاں  سے ایمان والے مخلص بندوں  کے ثواب کی کیفِیَّت بیان کی جا رہی ہے،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی 3آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ ایمان والے مخلص بندوں  کے لئے جنت میں  وہ روزی ہے جو (قرآن کے ذریعے) معلوم (ہوچکی) ہے یا جو ہمارے علم میں  ہے اور وہ روزی پھل میوے ہیں  جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے جنت میں  پیدا فرمائے ہیں  اور وہ انتہائی نفیس، لذیذ،خوش ذائقہ، خوشبودار اور خوش منظر ہوں  گے اور یہ روزی انتہائی عزت و تعظیم کے ساتھ انہیں  پیش کی جائے گی اور وہ چین کے باغوں  میں  ایک دوسرے سے مانوس اور مَسرورتختوں  پر آمنے سامنے ہوں  گے۔( تفسیر کبیر، الصافات ، تحت الآیۃ: ۴۱- ۴۴، ۹ / ۳۳۲ ، تفسیر طبری ، الصافات ، تحت الآیۃ: ۴۱-۴۴، ۱۰ / ۴۸۴، مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۴۱-۴۴، ص۱۰۰۱، خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۴۱-۴۴، ۴ / ۱۷، ملتقطاً)