banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 74 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَ(71)وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ(72)فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ(73)اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(74)

ترجمہ: کنزالایمان اور بے شک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے۔ا ور بے شک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے۔ تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا۔ مگر اللہ کے چنے ہوئے بندے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہوئے۔ اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے۔ تو دیکھو ڈرائے جانے والوں کا کیسا انجام ہوا؟ مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ: اور بیشک ان سے پہلے گمراہ ہوئے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بیشک کفارِ قریش سے پہلے بہت سے اگلے لوگ اسی وجہ سے گمراہ ہوئے کہ اُنہوں  نے اپنے باپ دادا کی غلط راہ نہ چھوڑی اور حجت و دلیل سے کوئی فائدہ نہ اُٹھایا،اور بیشک ہم نے ان میں  انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بھیجے جنہوں نے ان کو گمراہی اور بدعملی کے برے انجام کا خوف دلایا لیکن انہوں  نے اپنے جاہل باپ داداؤں کی پیروی نہ چھوڑی اورانبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا کہنا نہ مانا جس کی وجہ سے ان ڈرائے جانے والوں  کا انجام یہ ہوا کہ وہ عذاب سے ہلاک کر دئیے گئے جبکہ اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے ایمانداربندے عافیت میں  رہے اور انہوں نے اپنے اخلاص کے سبب عذاب سے نجات پائی۔ (مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۷۱-۷۴، ص۱۰۰۳، خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۷۱-۷۴، ۴ / ۱۹، ملتقطاً)