banner image

Home ur Surah As Saffat ayat 84 Translation Tafsir

اَلصّٰٓفّٰت

As Saffat

HR Background

اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ(84)

ترجمہ: کنزالایمان جب کہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر۔ ترجمہ: کنزالعرفان جبکہ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے کرحاضر ہوا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ: جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور عبادت کی دعوت دی تو اس وقت ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کے لئے اخلاص تھا اور انہوں نے دنیا کی ہر چیز سے اپنے دل کوفارغ کرلیا تھا۔(قرطبی، الصافات، تحت الآیۃ: ۸۴، ۸ / ۶۸، الجزء الخامس عشر، مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۸۴،  ص۱۰۰۴، ملتقطاً)