banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 11 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ-اَلَا یَتَّقُوْنَ(11)

ترجمہ: کنزالایمان جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جو فرعون کی قوم ہے، کیا وہ نہیں ڈریں گے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَوْمَ فِرْعَوْنَ: جو فرعون کی قوم ہے۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بنی اسرائیل کی طرف بھی رسول بنا کر بھیجا گیا تھا مگر یہاں  جو پیغام مذکور ہے وہ خاص فرعون کی قوم قِبط کی طرف ہے تاکہ اُنہیں  اُن کی بدکرداری پر زَجر فرمائیں ، چنانچہ اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے فرمایا کہ تم ظالم لوگوں  کے پاس جاؤ اور وہ فرعون کی قوم ہے، انہوں  نے کفر اور گناہوں  کا اِرتکاب کر کے اپنی جانوں  پر ظلم کیا اور بنی اسرائیل کو غلام بنا کر اور انہیں  طرح طرح کی ایذائیں  پہنچا کر اُن پر ظلم کیا۔کیا وہ اللہ تعالٰی سے نہیں  ڈریں  گے اور اپنی جانوں  کو اللہ تعالٰی پر ایمان لا کر اور اس کی فرمانبرداری کرکے اس کے عذاب سے نہ بچائیں  گے؟( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ۳ / ۳۸۳)