banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 123 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

كَذَّبَتْ عَادُ اﰳلْمُرْسَلِیْنَ(123)

ترجمہ: کنزالایمان عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان عاد نے رسولوں کو جھٹلایا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَذَّبَتْ عَادُ: عاد نے جھٹلایا۔} یہاں  سے رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تسلی کے لئے حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جارہا ہے۔ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کا نام عاد ہے، یہ ایک قبیلہ ہے اور دراصل یہ ایک شخص کا نام ہے جس کی اولاد سے یہ قبیلہ ہے۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۲۳، ص۸۲۶)

          نوٹ: یہ واقعہ سورۂ اَعراف،آیت نمبر65 تا 72،سورۂ ہود50تا60 میں  بھی گزر چکا ہے۔