banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 141 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَ(141)اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ(142)

ترجمہ: کنزالایمان ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔ جب کہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان قومِ ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔ جب ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ: قومِ ثمود نے جھٹلایا۔} یہاں  سے نبیٔ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تسلی کے لئے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اورا ن کی قومِ ثمود کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قومِ ثمود نے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اس وقت جھٹلاکر انہیں  ا ور ان سے پہلے رسولوں  کو جھٹلایا جب انہوں  قومِ ثمود سے فرمایا: کیا تم شرک کرنے پر اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرتے نہیں ۔(روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۱-۱۴۲، ۶ / ۲۹۷)

          نوٹ: یہ واقعہ سورہ ِاَعراف،آیت نمبر73تا79اور سورہ ِہود،آیت نمبر61تا68میں  گزر چکا ہے۔