banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 145 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍۚ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(145)

ترجمہ: کنزالایمان اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور میں تم سے اس پر کوئی اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ: اور میں  تم سے اس پر کوئی اجرت نہیں  مانگتا۔} حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا: میں  تمہیں  نصیحت کرنے اور اللہ تعالٰی کی طرف بلانے پر تم سے کسی اجرت کا مطالبہ نہیں  کرتا،میرا اجر  و ثواب تو اسی کے ذمہ ِکرم پر ہے جو سارے جہان کا رب عَزَّوَجَلَّ ہے اور جس نے مجھے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۵، ۶ / ۲۹۷)