banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 213 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَ(213)

ترجمہ: کنزالایمان توتو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اللہ کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کر نا ورنہ تو عذاب والوں میں سے ہوجائے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ: تو اللہ کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کرنا۔} اس آیت میں بظاہر خطاب حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ہے لیکن اس سے مراد آپ کی امت ہے، چنانچہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے (اے لوگو!) جب کافروں کا حال تم نے جان لیا تو تم اللہ  تعالٰی کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کرنا، اگر تم نے ایساکیا تو تم عذاب پانے والوں میں سے ہوجاؤگے۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۳، ۳ / ۳۹۷، جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۱۳، ص۳۱۶، ملتقطاً)