banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 28 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَاؕ-اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ(28)

ترجمہ: کنزالایمان موسیٰ نے فرمایا رب پورب اور پچھم کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان موسیٰ نے فرمایا: وہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے اگر تمہیں عقل ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: فرمایا۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا:سارے جہان کا رب وہ ہے جو مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے، اگر تمہیں  عقل ہو تو جو بات میں  نے بیان کی اس سے اللہ تعالٰی کے وجود پر اِستدلال کر سکتے ہو کیونکہ مشرق سے سورج کا طلوع کرنا اور مغرب میں  غروب ہوجانا اور سال کی فصلوں  میں  ایک مُعَیَّن حساب پر چلنا اور ہواؤں  اور بارشوں  وغیرہ کے نظام یہ سب اس کے وجود و قدرت پر دلالت کرتے ہیں ۔( ابو سعود، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴ / ۱۶۰، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۸۱۷، ملتقطاً)