banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 30 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍ(30)قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(31)

ترجمہ: کنزالایمان فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں ۔ کہا تو لاؤ اگر سچے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان موسیٰ نے فرمایا: کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لے آؤں ۔ ۔ (فرعون نے) کہا: (اے موسیٰ!) اگر تم سچوں میں سے ہو تو وہ نشانی لے آ ؤ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: فرمایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرعون سے فرمایا: کیاتو مجھے قید کرے گا اگرچہ میں  تیرے پاس کوئی حق اور باطل میں  فرق واضح کرنے والا کوئی معجزہ لے کر آؤں  اور یہ معجزہ اللہ تعالٰی کے موجود ہونے اور میری رسالت کی دلیل ہو۔ اس پر فرعون نے کہا: اے موسیٰ!اگر تم اپنے دعوے کی صداقت پر دلیل پیش کرنے میں  سچوں  میں  سے ہو تو وہ نشانی لے آؤ۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۳۰- ۳۱، ص۸۱۸،  روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۳۰- ۳۱، ص۸۱۸، ۶ / ۲۷۰، ملتقطاً)