banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 74 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ(74)

ترجمہ: کنزالایمان بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان انہوں نے کہا: بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْا: بولے۔} جب حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پیش کردہ دلیل کا کوئی جواب نہ بن پڑا تو کہنے لگے: ’’بت اگرچہ نہ کسی کی بات سنتے ہیں ، نہ کسی کو نفع پہنچا سکتے ہیں  اور نہ ہی کسی سے کوئی نقصان دور کر سکتے ہیں  لیکن بتوں  کی عبادت کرنے میں  ہم نے اپنے باپ دادا کی پیروی کی ہے کیونکہ ہم نے انہیں  ایسا ہی کرتے پایا ہے (اس لئے ہم آپ کے کہنے پر اپنے آباؤ اَجداد کے طریقے کو نہیں  چھوڑ سکتے۔)( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۷۴، ۳ / ۳۸۹)