banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 83 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ(83)

ترجمہ: کنزالایمان اے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قربِ خاص کے سزاوار ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اے میرے رب !مجھے حکمت عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے خاص قرب کے لائق بندے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{رَبِّ: اے میرے رب!} حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ تعالٰی کی تعریف و توصیف بیان کرنے کے بعد دعا مانگی:اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے خاص قرب کے لائق بندے ہیں ۔ آیت میں  مذکور’’ حکم‘‘ کے بارے میں  مفسرین کا ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد علم ہے۔دوسرا قول یہ ہے کہ اس سےمراد حکمت ہے۔ قرب کے لائق خاص بندوں  سے مراد اَنبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں ۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی یہ دعا قبول ہوئی، چنانچہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے:

’’وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ‘‘(البقرۃ:۱۳۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بیشک وہ آخرت میں  ہمارا خاص قرب پانے والوں  میں  سے ہے۔(مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۸۳، ص۸۲۳)

دعا مانگنے کا ایک ادب:

            یہاں  سے دعا مانگنے کا ایک ادب بھی معلوم ہو اکہ دعا مانگنے سے پہلے اللہ تعالٰی کی تعریف و توصیف بیان کی جائے، اس کے بعد دعا مانگی جائے۔