banner image

Home ur Surah At Taghabun ayat 5 Translation Tafsir

اَلتَّغَابُن

At Taghabun

HR Background

اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ٘-فَذَاقُوْا وَبَالَ اَمْرِهِمْ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(5)

ترجمہ: کنزالایمان کیا تمہیں ان کی خبر نہ آئی جنہوں نے تم سے پہلے کفر کیا اور اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا تمہارے پاس تم سے پہلے لوگوں کی خبر نہ آئی جنہوں نے کفر کیا اور اپنے کام کا وبال چکھ لیااور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ: کیا تمہارے پاس تم سے پہلے لوگوں  کی خبر نہ آئی جنہوں  نے کفر کیا۔} اس آیت میں  کفارِ مکہ سے خطاب فرمایا گیا کہ اے کافرو! کیا تمہیں  گزری ہوئی ان اُمتوں  کے اَحوال معلوم نہیں  جنہوں  نے انبیاء ِکرام عَلَیْہِ مُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب کی ،انہیں  جھٹلایا اور دنیا میں  اپنے کفر کی سزا پائی اور ان کے لئے آخرت میں  درد ناک عذاب ہے۔( خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۵، ۴ / ۲۷۵، مدارک، التغابن، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۲۴۷، ملتقطاً)

آیت ’’اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:

          اس آیت سے دو باتیں معلوم ہوئیں ،

(1)… صحیح تاریخ کا پڑھنا مفید ہے کہ اس کے ذریعہ اللّٰہ تعالیٰ سے خوف اورامید حاصل ہوتی ہے۔

(2)… کفار پر دنیا میں  عذاب آنا آخرت کے عذاب کو کم نہ کرے گا۔